جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ،، وزیرقبائل کی جانب سے انخلاء کی دھمکی کے بعد محسود قبائل کا بڑا جرگہ آج ٹانک میں ہورہا ہے:
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2008ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے چک ملائی میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب محسود قبائل کا بڑا جرگہ آج ٹانک میں ہورہا ہے۔ چک ملائی میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ ادھر وزیر قبائل کی جانب سے محسود قبائل کو علاقے سے انخلا کی دی جانے والی ڈیڈ لائن آج صبح آٹھ بجے ختم ہو گئی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے صورتحال کے جائزے کے لئے محسود قبائل کا بڑا جرگہ آج ٹانک میں ہورہا ہے۔ وانا جنڈولہ شاہراہ مکمل طور پر بند ہے جہاں مقامی طالبان نے چیک پوسٹیں قائم کرلیں ہیں۔ وانا بازار میں گزشتہ روز امن کمیٹی کے دفاتر پر حملے اور امن جرگہ میں شامل دس افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد وانا بازار میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ جہاں مشتبہ افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے