جنوبی وزیرستان ، محسود قبائل کے علاقے میں جیٹ طیاروں کی بمباری، بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا خدشہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔ 2008ء) جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے علاقے میں جیٹ طیاروں نے تین مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان کا خدشہ ظا ہرکیاجارہاہے۔ کاروائی کے بعد طیارے واپس لوٹ گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دوپہر دو بجے کے قریب جیٹ طیاروں نے محسود قبائل کے علاقے میں تین مشکوک مقامات کو نشانہ بنایا جس میں کافی جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ علاقے میں انتظامیہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ۔ جن علاقوں میں بمباری کی گئی اس میں ایمرراغزائی؛ شک توئی ور سراروغہ شامل ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے