اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

مولانا فضل الرحمان کی اپیل‘ شمالی وزیرستان میں تمام امیدوار مولانا نیک زمان کے حق میں دستبردار ہو گئے:
میران شاہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. دسمبر2007 ) علماء کے گرینڈ جرگے نے جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر مولانا نیک زمان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالغنی ایڈووکیٹ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی طرف سے شمالی وزیرستان کے امیدواران قومی اسمبلی مفتی صدیق اللہ محمد کامران اورنگزیب خان وزیر‘ حافظ احمد جان داوڑ اور مولانا عین اللہ عیدک کے نام ایک خصوصی خط پہنچایا تھا جس میں مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ امیدواروں سے مطالبہ کیا کہ چونکہ وہ تمام امیدواران اپنے آپ کو جمعیت سے وابستہ مانتے ہیں اور حقیقتا جمعیت کے مخلص کارکن ہیں لیکلن چونکہ ایک دفعہ جماعت نے جب مولانا نیک زمان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ان پر بھرپور اعتماد کیا ہے اس لیے وہ احباب جو اپنے آپ کو جمعیت کا رکن تصور کرتا ہے اور جمعیت کے مقامی جماعت کے عہدیدار ہیں جماعت کے امیر کے حکم کے تعمیل کرنا چاہئے اور جماعت کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کریں اس موقع پر علماء کے ایک گرینڈ جرگہ جس میں صدر عبدالرحمان‘ مولانا عزیز اللہ بورہ خیل‘ سابق سینیٹر متین شاہ‘ مولانا نیک بہادر‘ مولانا عبدالمنان‘ مولانا محمد یونس‘ مولانا احمد اللہ سالار اعلی‘ مولانا رکن الدین‘ سیف اللہ کابل خیل‘ مولانا گل روخان حسن خیل اور دیگر سینکڑوں علماء نے قاد جمعیت کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے فیصلہ کو تسلیم اور جماعت کی طرف سے نامزد امیدوار مولانا نیک زان کے حق میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر بیس کے قریب انتخابی کمیٹیاں تشکیل دے کر مختلف علاقوں کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ جماعت کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے اس موقع پر دستبرداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فدا محمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا فیصلہ سر آنکھوں پر قبول ہے مولانا نیک زمان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں تمام امیدواروں کو قائد جمعیت کا فیصلہ تسلیم کرنا اخلاقی فرض بنتا ہے میں مولانا نیک زان پر اس لیے اعتماد کرتا ہوں کیونکہ میرے قائد نے اس پر بھرپور اعتماد کر کے جمعیت علماء اسلام کے متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے -
انہوں نے کہا کہ مجھے میری قوم نے مجبور کیا تھا کہ میں علاقے کی خدمت کیلئے جمعیت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں اس لیے عوام کے پر زور اصرار پر میں نے فارم نامزدگی جمع کی لیکن ہمارے قائد نے مولانا نیک زمان کی سابقہ کارکردگی بے لوث خدمات اور جمعیت سے وفاداری کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیت کی ٹکٹ ان کو دیدیا میں اور میری قوم داوڑ قائد ملت اسلامیہ کی اس منصفانہ اور بالکل میرٹ کے مطابق فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں مولانا نیک زمان حقانی کے حق میں نہ صرف دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں بلکہ اپنی قوم کی طرف سے مکمل یقین دلاتا ہوں کہ ہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے نامزد کردہ امیدوار کے حق میں شبانہ روز مہم چلا کر بھرپور محنت کرتا ہوں اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا محمد داؤد عیسوڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نیک زمانی حقانی کی خدمات اور کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے اس بنیاد پر مولانا فضل الرحمان نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اب جمعیت کے تمام کارکنوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مولانا نیک زمان کے حق میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں کیونکہ نیک زمان کی کامیابی جمعیت کی کامیابی ہے اور اس کی ناکامی جمعیت کے ناکامی تصور کی جائے گی دستبردار امیدوار فدا محمد خان نے تمام امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ جمعیت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے دستبرداری کا اعلان کریں اور جمعیت کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں-

25/12/2007 13:20:02 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.