شمالی وزیرستان کے تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا مطالبہ:
میرانشاہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 24. دسمبر2007 ) شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور سیاسی و سماجی حلقوں نے مقامی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کینسل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے تعلیمی اداروں کی سات مہینوں کی بندش کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی سیشن ادھورا رہ گیا ہے حالیہ 15 دنوں سے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور حالیہ موسم سرما کی چھٹیوں کو وزیرستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کینسل کیا جائے مختلف تعلیمی اداروں نے پرنسپلوں کو اور دوسرے اساتذہ کرام پروفیسروں اور والدین نے شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل انتظامیہ اور فاٹا ڈائریکٹر تعلیم کو مشورہ دیا ہے کہ 25 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں وزیرستان میں منسوخ کیا جائے-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے