وزیرستان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘تحریک انصاف کے این اے 40 میں امیدوار کا اعلان:
میران شاہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 24. دسمبر2007 ) شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 40 کے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر شبیر نے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں خطاب کے دوران کیا ہے وزیرستان کے مختلف مشکل حالات میں تحریک انصاف کے عمران خان نے میر علی کے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے کیلئے امدادی کیمپ لگائے -قبائلی عوام اور وزیرستان کے عوام کی ان مشکل حالات میں مالی امداد کی-وزیرستان کے انتخاب میں حصہ لینا تحریک انصاف کے منشور میں قبائلی عوام کی خدمت کرنا ہے ڈاکٹر شبیر نے میرانشاہ می ں وزیرستان کے بجلی کے حالیہ آٹھ دن بریک ڈاؤن میں جو کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بریکر جل جانے سے عیدک قبائل کے ایک لاکھ 32 ہزار مین سپلائی لائن پر زنجیریں ڈال کر احتجاج کو مذاکرات کر کے بجلی بحال کرائی- ڈاکٹر شبیر نے کہا کہ وزیرستان میں بے شمار مسائل ہیں جس بے روزگاری سرفہرست ہے سابقہ ایم ایم اے حکومت نے سرحد کے 565 ڈاکٹروں کو بے روزگار کر کے ہسپتالوں کو بھوت بنگلوں میں تبدیل کر دیا اور 565 خاندانوں کو بے روزگار کر کے قبائلی علاقوں کے ہسپتالوں کو ویران کر دیا انہوں نے کہاکہ میرانشاہ گرڈ اسٹیشن میں واپڈا کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے 10-13 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر کیلئے جلد از جلد فاؤنڈیشن اور میر علی گرڈ اسٹیشن لینے 20-26 ایم وی اے ٹرانسفارمر نصب کرنے کا وعدہ کرتا ہوں- انہوں نے کہا کہ سابقہ ارکان اسمبلی نے وزیرستان میں ذاتی دولت جمع کرنے کو ترجیح دی عوام کیلئے کوئی بھی خاص ترقیاتی کام نہیں کئے ہیں-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے