شمالی وزیرستان ایجنسی میں بانڈہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے راکٹ حملوں کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی،،،،، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جاں بحق ،پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی:
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2007ء) شمالی وزیر ستان ایجنسی میں بانڈہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے راکٹ حملوں کے بعد فورسز کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جاں بحق اور پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شمالی وزیر ستان سے نمائندے کے مطابق میران شاہ سے تین کلومیٹر دور بانڈہ گاؤں میں واقع سیکیورٹی چیک پوسٹ کو عسکریت پسندوں نے راکٹوں سے نشانہ بنایا، اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جاں بحق اور پانچ بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی افراد نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب مقامی طالبان نے گزشتہ روز شمالی وزیر ستان ایجنسی میں اگلے سال یکم جنوری تک یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کردیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے