شمالی وزیرستان ‘اخبارات کے نیوزایجنٹس نے اخباروں کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دیدی:
میرانشاہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 18. دسمبر2007 ) شمالی وزیرستان کے اخبارات کے نیوز ایجنٹس نے شمالی وزیرستان میں اخباروں کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دیدی- تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے 2000 سے زائد مختلف اخباروں کے نیوز ایجنٹس نے دھمکی دی ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فوجی قافلوں کی وجہ سے بنوں میرانشاہ روڈ روزانہ معمول کے مطابق دن چھ بجے شام تک دو بجے تک کرفیو کے باعث تمام چیک پوسٹوں اور ہر قسم کی ٹریفک کی بندش کی وجہ سے شام کے وقت اخباروں کی ترسیل تین بجے تک ہوتی ہے جو کہ تین بجے وزیرستان کے عوام اخبارات نہیں لیتے اور نیوز ایجنٹس کو ہزاروں اخباروں کے ہزاروں بنڈل بے کار ہو جاتے ہیں -نیوز ایجنٹوں نے کہا کہ ہمیں روزانہ ہزاروں روپے کا نقصان ہوتا ہے سڑکوں کی بندش یونہی جاری رہی تو اخباروں کی ترسیل بند کردی جائے گی کیونکہ ہزاروں روپے کے نقصانات برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے