عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے پاکستان کو دنیا کا نیا وار زون قرار دے دیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2008ء) بین الاقوامی ریڈکراس نے پا کستان کو دنیا کا نیا وار زون قرار دیا ہے ۔اسلام آبادمیں ریڈ کر اس کے ترجمان ما رکو سی نے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اب ایک وار زون ہے ۔اخبا ر نے لکھا ہے جنگ اب پاکستان بھر میں شر وع ہو چکی ہے ،اس سے مر اد صرف دہشت گردوں پر حملے نہیں بلکہ وہ لڑائی ہے جو قبا ئلی علا قوں میں جا ری ہے ۔ترجما ن کے مطابق ان جھڑپو ں میں بڑی تعداد میں لوگ مارے جا رہے ہیں ۔اخبا ر کے مطابق ڈھائی لاکھ افراد پا کستان کے بالائی علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور کئی ہزار منتظر ہیں کہ وہ باجو ڑ کی سر حدیں پا رکر کے افغانستان میں داخل ہو جا ئیں ۔ان علا قوں میں پا کستانی سیکورٹی فورسز اور عسکر یت پسند وں کے درمیان لڑائی پوری شدت سے جا ری ہے لیکن لڑائی میں ہلاک اور زخمی ہونے والو ں کی صحیح تعداد کا علم نہیں۔دوسر ی جا نب صوبہ سر حد کے صوبا ئی وزیر واجد شاہ نے کہا کہ سوات کی وادی جہنم میں تبدیل ہو چکی ہے ۔پا کستانی فورسز کے کما نڈوں کا کہنا ہے کہ طالبا ن کو شکست دینے کے لئے حکو مت کو با جو ڑ ایجنسی کی عوام کے دل ودما غ جیتنے ہو ں گے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے