باجوڑ ایجنسی،سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں،25عسکریت پسند ہلاک:
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2008ء) باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کاروائیوں میں پچیس شدت پسندوں کو ہلاک کردیاہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شدت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروئی کی جس میں پچیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔فوجی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے راش کئی، تنگ کھاٹا، بائی چینا اور خازانہ کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد زبردست لڑائی شروع ہوگئی جس میں شدت پسندوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہو سکی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے