شمالی وزیرستان سے ٹل جانے والے قافلہ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ۔ایک گاڑی کوجزوی نقصان،ایک مشتبہ شخص گرفتار:
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 15. دسمبر2007 )شمالی وزیرستان سے ٹل جانے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس سے سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز کے 22 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر ٹل سے تین کلو میٹر سپین ٹل کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس سے سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا سیکورٹی فورسز کی فوری جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے عوام کو اپنے گھروں سے نہ نکلنے کا اعلان کیا اور شاہراہ کو سیل کردیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے