شمالی وزیرستان‘ پی ٹی سی ایل کی تین ایکسچینجیں چھ مہینے سے بند ‘صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا:
میرانشاہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 09 دسمبر2007 ) شمالی وزیرستان میں پی ٹی سی ایل کی تین ایکسچینجیں چھ مہینے سے بند ہیں جس کے باعث سینکڑوں صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں علاقے میں سلامتی کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دتہ خیل‘سورکوٹ اور لانڈ محمد خیل ایکسچینجز کے اکثر ملازمین کام چھوڑ کر جا چکے ہیں جس کے باعث سینکڑوں ٹیلی فون بند رہنا معمول بن چکا ہے ایکسچینج کے عملے نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ بعض صارفین کارڈ لس سیٹ استعمال کرتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں-معلوم ہوا ہے کہ ٹیلی فون بلوں کی مد میں ہر ماہ 40لاکھ سے زائد رقم جمع ہوتی ہے لیکن ایکسچینجز کی بہتری پر کوئی اخراجات نہیں کئے جاتے-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے