آٹے کے درجنوں ٹرک بنوں میں روک لئے گئے، شمالی وزیرستان میں آٹانایاب ہوگیا:
میران شاہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 05 دسمبر2007 )شمالی وزیرستان کیلئے آٹا لانے والے درجنوں ٹرک تین دن سے بنوں پولیس نے روک رکھے ہیں جس سے میران شاہ میں 80کلوآٹا1700روپے میں ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق شمالی وزرستان کے لئے آٹا لانے والے درجنوں ٹرکوں کو بنوں پولیس نے روک لئے ہیں، آٹے کے ڈیلروں نے کہا ہے کہ ہم نے باقاعدہ طورپر پولیٹیکل انتظامیہ سے پرمٹ بھی لئے ہیں تاہم بنوں پولیس کے اہلکاروں نے تین دن سے درجنوں لوڈٹرکوں کوروک لیا ہے اور بنوں پولیس کے اہلکار کہتے ہیں کہ پشاور سے ہمیں حکم ملا ہے کہ وزیرستان جانے والے آٹے کے ٹرکوں کو روک لو تاہم دوسری طرف پنجاب پولیس بھی ہرٹرک پر دس سے بیس ہزار ٹرک رشوت لینے پرمجبورکرتی ہے ، جس کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں آٹے کی80کلو بوری کی قیمت 1700سے تجاوز ہوگئی ہے اورمیرانشاہ کے میرعلی، رزمک اوردتہ خیل میں آٹا ناپید ہوگیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے