شمالی وزیرستان سے افغانستان کو آٹا،گھی کی سپلائی جاری،مقامی لوگ محروم،شدید مشکلات کا سامنا،حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ:
میرانشاہ(اردوپوائنٹ اخبار01 دسمبر2007 تازہ ترین) شمالی وزیرستان سے آٹا،گھی اور دیگر ضروری اشیاء کی بڑے پیمانے پرافغانستان سپلائی سے پورے شمالی وزیرستان میں عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور انہیں آٹا کی 80 کلو کی بوری 1520 روپے اور گھی کا ٹین1620 روپے میں میسر آرہا ہے مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان سے آٹے اور گھی کی افغانستان کو بڑے پیمانے پر سپلائی بدستور جاری ہے اور ٹرکوں کے ٹرک افغانستان جارہے ہیں جس میں مقامی لوگوں کو ان اشیاء کے حصول میں سنگین مشکلات کاسامنا ہے مقامی قبائلی عمائدین اور سیاسی وعوامی حلقوں نے فوری طورپر افغانستان کو آٹا گھی کی فراہمی بند کرنے کامطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف ڈیزل اور پٹرول کی فراہمی پر پانچ ماہ سے جاری پابندی نے پھر عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے او ر ڈیزل بلیک مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے لیٹر مل رہا ہے مقامی لوگوں نے سرحد گورنر سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے