شمالی وزیرستان، تین ماہ سے بند تمام تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل جائیں گے:
میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2007ء) شمالی وزیرستان میں تین ماہ سے بند تمام تعلیمی ادارے آج منگل سے دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قبائلی سرداروں اورمقامی علمانے لاوٴڈ اسپیکرپر اعلان کیا ہے کہ کل سے شمالی وزیرستان میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے ۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں حاضری یقینی بنائیں ۔قبائل کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث اْن کے بچوں کی پڑھائی کا نقصان ہو رہا ہے۔ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے گزشتہ تین ماہ سے بندہیں


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے