اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

شمالی وزیرستان میں دھماکہ چار گاڑیاں تباہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔امن جرگہ ملتوی:
اسلام آباد(اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین01انومبر2007)پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک قبائلی جرگہ کے قریب بم کے ایک زوردار دھماکے میں چار گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دھماکے کے بعد جرگہ منتشر ہوگیا اور بعد ازاں اسے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔دھماکے سے ایک دن پہلے مقامی طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی نے حکومت کے حمایتی جرگے یا قومی لشکر میں حصہ لیا تو وہ ان کا نشانہ ہوگا۔مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں قیام امن کے سلسلے میں داوڑ قبائل کا جرگہ ہورہا تھا کہ جرگے کے قریب بم کا ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں چار گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔حکام کے مطابق دھماکے کے بعد جرگہ منتشر ہوگیا اور امن کے سلسلے میں کسی قسم کا فیصلہ نہیں ہوا۔ بعد ازاں جرگہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگیا۔دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ایک قبائلی جرگہ نے مقامی طالبان کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد حکومت کو طالبان کے مطالبات سے آگاہ کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا جس پر مقامی طالبان کی شوٰری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی جرگے بے سود ہیں۔مقامی طالبان کے ترجمان کے مطابق حکومت کے ساتھ اس وقت تک جنگ بندی اور امن کے لیے مذاکرات پر بات نہیں ہوسکتی جب تک شمالی وزیرستان میں قائم فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔مقامی طالبان کے ترجمان نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اب کسی نے حکومتی حمایتی جرگے یا قومی لشکر میں حصہ لیا تو وہ ان کا نشانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت داوڑ اور وزیر قبائل کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔شمالی وزیرستان میں امن جرگے کی کوششوں سے چند دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا تھا تاہم اب ایک بار پھر امن جرگے کی ناکامی کے بعد حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

01/11/2007 18:10:46 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.