شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ:
میرانشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25اکتوبر2007) میرانشاہ سے بنوں جانے والے فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ‘ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں می‘ حملے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میرانشاہ سے بنوں جانے والے فوجی قافلے پر عیسیٰ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز کے قافلے کی نگرانی کیلئے دو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی فضا میں پرواز کی۔ بعد ازاں سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ملحقہ علاقوں میں تمام بازار بند کردیئے گئے واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے