شمالی وزیرستان،سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں ایک سیکورٹی اہلکارجاں بحق اورچارزخمی:
میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2007ء)شمالی وزیرستان میں دومختلف مقامات پر سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں ایک سیکورٹی اہلکارجاں بحق اورچارزخمی ہوگئے ۔میران شاہ میں ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز کاقافلہ بنوں سے میران شاہ جارہاتھاکہ عیسٰی چیک پوسٹ کے قریب شرپسندوں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیاجس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکارجاں بحق اور دوزخمی ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز کے قافلے پر قطب خیل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے ایک اورحملہ کیاگیا۔جس میں دوسیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے ۔جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کے زیراستعمال سول گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔جس کے بعدگن شپ ہیلی کاپٹروں نے شرپسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے