ایم ایم ا ے وزیرستان میں فوج کی بمباری کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریگی، قاضی حسین احمد:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2007ء)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ایم ایم ا ے آج جمعہ کووزیرستان میں فوج کی بمباری کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریگی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیرستان میں فوج کی سول آبادی پر بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریگی قاضی حسین احمد کے مطابق وزیرستان میں سول آبادی پر بمباری امریکہ کو خوش کرنے کیلئے کی جا رہی ہے جس کے دوران گزشتہ چار دنوں میں 200سے زائد سویلین اور 45کے قریب فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں قاضی حسین احمد نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے ملک کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا ہے وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقہ جات میں امریکہ کو خوش کرنے کیلئے اپنے بے گناہ عوام پر گولی باری کر کے انھیں ہلاک کیا جا رہا ہے جس کے خلاف ایم ایم اے آج جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریگی


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے