شمالی وزیرستان میں آپر یشن زیادہ عر صے نہیں چلے گا،پاکستانی سفیر:
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2007ء)امریکا میں پاکستانی سفیر محمود علی درانی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن زیادہ عرصے نہیں چلے گا حکومت عسکریت پسندوں کے خاتمے میں کامیاب ہوجائے گی ۔امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں محمود علی درانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں حالات کنٹرول میں ہیں اور وہاں بے گناہ افراد کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عسکریت پسند معصوم لوگوں کو ڈھال بناکر سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں ۔محمود علی درانی کا کہنا تھا کہ حکومت شمالی وزیرستان میں قیام امن اور عسکریت پسندوں کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور اس سلسلے میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن زیادہ عرصے نہیں چلے گا ۔انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں کی گئی کارروائیوں میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد عسکریت پسند ہلاک کیے جاچکے ہیں جبکہ چالیس سے پچاس سیکیورٹی اہل کار جاں بحق ہوئے ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے