شمالی وزیرستان میں جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں،گورنر سرحد:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2007ء)گورنر سرحد لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) علی محمد جان اورکزئی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس کے لیے مختلف سطح پر بات چیت ہو رہی ہے جبکہ ایک چھوٹاجرگہ بھی بنایا گیا ہے ۔گورنر ہاوٴس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ شمس الملک سے حلف لینے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے مقامی سطح پر جو کوششیں شروع ہوئی ہیں اس کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے ۔انھوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 45سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ100 شرپسند ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے