شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا، اجتماعی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت:
میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2007ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 50سے زائد افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اجتماعی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوجی آپریشن کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 50 سے زائد افراد کو بدھ کے روز سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میں 50 سے زائد افرا دکی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں 3ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد لوگوں نے فوجی آپریشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ منگل کے روز شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن میں فضائیہ کو بھی استعمال کیا گیا۔ گزشتہ 5 روز سے جاری جھڑپوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے