پاکستان قطعاً القاعدہ کی پناہ گاہ نہیں، عالمی برادری سے ہر قسم کا تعاون کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ،شمالی وزیرستان میں غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2007ء) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان قطعی طور پر القاعدہ کی پناہ گاہ نہیں ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے ہر قسم کا تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں غیر ملکی عناصر موجود ہیں ان کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے تاہم وہ اس قابل نہیں کہ نئے سرے سے منظم ہیا کسی ملک کے خلاف کاروائی کی منصوبہ بندی کر سکیں- نئی امریکی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کررہا ہے اور انٹیلی جنس شیئرنگ اس تعاون کا ایک اہم جزو ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جاری مہم اس بات کی واضح علامت ہے کہ القاعدہ یا کسی اور تنظیم کو پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی محمد صادق نے کہا کہ اس قسم کی رپورٹس ٹھیک نہیں ہوتیں اور ضروری نہیں کہ ان پر رد عمل ظاہر کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ابھی تک تو اخباری خبر ہے لیکن جب اس رپورٹ کا پوری طرح مشاہدہ کر لیا جائے گا تو پھر معلوم ہو سکے گا کہ کیا کرنا ہے وزیر ستان کی صورتحال کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ محمد صادق نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ وزیرستان میں ایسے عناصر موجود ہیں جن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور وہ باہر سے آئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ہی عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی عناصر یہاں چھپے ہوئے ہیں اور اس پوزیشن میں نہیں کہ کوئی بہت بڑی منصوبہ بندی کر سکیں یا دوبارہ مستحکم ہو سکیں-


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے