اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں اور بمباری جاری،200سے زائد افراد ہلاک،جیٹ طیاروں کی بمباری سے درجنوں گھر زمین بوس ،مکین زندہ دب گئے،ہزاروں افراد کی نقل مکانی:
پشاور / میر علی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2007ء)پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی چوتھے دن بھی جاری، میر علی سب ڈویژن کے علاقو میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری، اب تک 200سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں میدا خیل،ایپی، حسو خیل، موسکی،ملاگان، ہرمز، زیرکی،خوشحالی وغیرہ علاقوں میں جٹ طیاروں کی بمباری سے درجنوں گھر زمین بوس ہو گئے جن میں مکین زندہ دب گئے بیشتر کو رات کے وقت بے گورو کفن دفن کر دیا گیا- میر علی میں بدھ کو لاؤڈ سپیکروں پر بار بار اعلان کیا جاتا رہا کہ آج دن فائر بندی ہے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیں- شمالی وزیرستان کے تمام آنے جانے والے راستوں کو چار دنوں سے سیل کر دیا گیا ہے سکیورٹی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے-ہسپتال میں ادویات ناپید،زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا-۔میر علی اور لڑائی سے متاثرہ دیگر علاقوں سے مزید سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرنے پر بھی مجبور ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو چارپائیوں پر ڈال کر اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتالوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔میر علی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں لڑائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی جاری رہی اور میر علی سکاوٴٹس قلعے سے توپخانے کا بھی استعمال کیا گیا اور میرعلی کے قریب پہاڑی سلسلوں کو نشانہ بنایا گیا۔جیٹ طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حیدر خیل کے علاقے کو نشانہ بنایا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ منگل کی شام ایپی کے علاقے میں شدت پسندوں کے چند ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی تھی جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے استعمال ہوئے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں50 شدت پسند مارے گئے ہیں۔ 500 گھرانے منگل کی رات ایسوڑی، حیدرخیل اور ایپی سے نقل مکانی کرگئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں دیگر لوگ بھی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے-انہوں نے بتایا کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں سارا سامان چھوڑ کے پیدل جان بچا کر جا رہے ہیں اور ٹریفک کی بندش سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ادھر میر علی کی پولیٹکل انتظامیہ نے رات گئے تین دیہات کے سرداروں کو بدھ کی صبح تک علاقہ خالی کرنے کو کہا جس کے بعد ایسوڑی، حیدرخیل اور ایپی سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔میرعلی کے ایک رہائشی ناصر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق پانچ سو گھرانے رات کو ایسوڑی، حیدرخیل اور ایپی سے نقل مکانی کرگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں سارا سامان چھوڑ کے پیدل جان بچا کر جا رہے ہیں اور ٹریفک کی بندش سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔چار دنوں سے شروع ہونے والے لڑائی کے بعد سے میرعلی کو جانے والے راستے بدستور بند ہیں جبکہ بنوں میرانشاہ اور میرعلی میرانشاہ شاہراہ بھی تاحال ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔علاقے میں اشیاء خوردو نوش ختم ہو چکی ہیں کھجوری چیک پوسٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں ٹرک اور گاڑیاں کھڑی ہیں ،علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ اور علاقہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے - بجلی،ٹیلی فون اور پانی کا نظام مفلوج ہو چکا ہے-سکیورٹی فورسز نے علاقے کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے-یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے لیکن گزشتہ چار دنوں سے حملوں زبردست اضافہ ہوا ہے اور حالیہ لڑائی سے دو دن پہلے مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے دھمکی دی تھی کہ اگر شمالی وزیرستان سے فوجی چوکیوں کو ختم نہیں کیاگیا تو سکیورٹی فوسز پر حملوں میں تیزی آ جائے گی۔

10/10/2007 13:09:00 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.