شمالی وزیرستان میں گھرپرگولہ گرنے سے 5خواتین سمیت8افراد جاں بحق:
میرعلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 8اکتوبر 2007ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایف سی کیمپ کے قریب گھرپرگولہ گرنے سے5خواتین سمیت8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کو میر علی میں ایف سی کیمپ کے قریب ایجنسی کونسلر شیر خان کے گھر پر گولہ لگنے سے پانچ خواتین اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ توار کی شام تک اسی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی تھی، اس دوران 60 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا تھاجبکہ حملوں میں بیس سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ شرپسندوں کی کارروائی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ قبائلی عمائدین نے بھی گھر پر گولہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے