بیوی سے بھاگنے کا انجام ایسا بھی ہوسکتا ہے۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 21:26

بیوی سے بھاگنے کا انجام ایسا بھی ہوسکتا ہے۔۔۔

پیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء)ساری دنیا کی بیویاں خود پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج رہتی ہیں مگر لگتا ہے کہ ہواؤیان، پیرو کی ایک بیوی نے ان سب کا بدلہ لے لیا۔ اس نے اپنے 86 سالہ شوہر پابلو تامریز کوراکوئل کودو سال سے ایک جھونپٹری میں زنجریوں سے جکڑ کر رکھا ہوا تھا۔ حکام جب اس طرح کی اطلاعات سن کر وہاں پہنچے تو انہوں نے بوڑھے کو بہت بُری حالت میں پایا۔

(جاری ہے)

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا پتہ تھا کہ بوڑھے کو زنجیروں سے جکڑ کر رکھا ہوا ہے ، جب گاؤں والوں نے بیوی سے بات تو بیوی نے کہا کہ یہ بوڑھے کے لیے اچھا ہے۔ حکام نے جب بیوی سے بات کی تو بیوی نے بتایا کہ شوہر مجھ سے دور بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسے بھاگنے سے روکنے کے لیے اسے زنجیر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب ہمیں اس بوڑھے کے بارے میں اطلاع ملی تو ہم نے اس کی تحقیق کرنے ایک ٹیم کو بھیجا۔ ٹیم نے بوڑھے کو کافی بری حالت میں پایا، بوڑھا بھی تحقیقاتی ٹیم کو دیکھ کر بہت مضطرب تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی وہ اس بوڑھے کا علاج کرانے ہسپتال کے کر جا رہے ہیں ۔ اس کے بعد اسے کسی سماجی ہاؤسنگ میں رکھا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu