کھودا پہاڑ نکلے طوطے مگر زندہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 20 اپریل 2015 12:04

کھودا پہاڑ نکلے طوطے مگر زندہ

اڈایو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2015ء)آگ بجھانے والا عملہ بڑی بے تابی سے بچاؤ بچاؤ کی آوازوں کا ماخذ تلاش کر رہا تھا تاکہ آگ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا سکے، مگر وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچاؤ بچاؤ کی یہ پکار کوئی انسان نہیں طوطے نکال رہے تھے۔ بوائس، اڈایو میں آگ لگنے پر فائر برگیڈکو بلایا گیا۔

(جاری ہے)

عملہ جیسے ہی موقع پر پہنچا انہیں بچاؤ، آگ آگ کی صدا سنائی دینے لگی ۔ آوازیں سن کر انہیں یقین ہو گیا کہ ابھی بہت سے افراد عمارت کےاندر پھنسے ہوئے ہیں۔مشکلوں کے بعد آگ بجھانے والا عملہ اندر پہنچا تو انہوں نے اندر دو بولنے والے طوطوں کو پایا۔ عملے نے طوطوں کو آکسیجن دی اور انہیں زندہ باہر نکال لیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں طوطے صحت یاب ہو جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu