مل کر کھانا کوئی اس کتے کے بچے سے سیکھے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 20 اپریل 2015 12:04

مل کر کھانا کوئی  اس کتے کے بچے سے سیکھے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2015ء)جانوروں خاص کر کتوں کی عادت ہوتی ہے کہ جیسے ہی انہیں کھانے کی کوئی چیز ملے یہ اسے اٹھا کر دور بھاگ جاتے ہیں تاکہ اکیلے بیٹھ کر سکون سے کھائیں۔ ہمارے ہاں لالچی کتا کہانی بھی کافی مشہور ہے جس میں ایک کتا بوٹی کو اکیلا کھانے کے لیے جا رہا ہوتا ہے مگر پانی میں اپنے عکس کو دیکھ کر اس پر بھونکنے سے اپنی بوٹی گنوا دیتا ہے۔

بونی کے حوالے سے یہ بات سچ نہیں۔

(جاری ہے)

یوٹیوب کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کتے کا مالک دو کتوں کے لیے پلیٹ میں خوراک رکھتا ہے۔ مالک یہ خوراک ذرا دور دور کر کے رکھتا ہے اور دروازہ بندکر کے باہر چلا جاتا ہے۔ مالک کے باہر جاتے ہی یہ کتا اپنی پلیٹ اٹھا کر ریورس گیئر لگاتا ہے اور دوسرے کتے پاس لا کر اپنی پلیٹ رکھ دیتا ہے۔ دونوں ایک ساتھ اپنی اپنی پلیٹوں سے کھانا کھاتے ہیں۔ لگتا ہے اس کتے نے ایسا پہلی بار نہیں کیا۔ مالک اس کی عادت کو جانتا ہو گا اس لیے خفیہ کیمرے سے ان مناظر کی ویڈیو بنا لی۔ یہ ویڈیو اب تک سولہ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu