109 سال کا بھُولاسال بعد گھر آہی گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 20 اپریل 2015 16:51

109 سال کا بھُولاسال بعد  گھر آہی گیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2015ء)ایک سال پہلے گھر سے بھاگا ہوا 109 سال کا کچھوا گھر واپس آگیا ہے۔ کچھوے کے مالک 74 سالہ وینڈی سٹوکس کو امید تھی کہ وہ کبھی نہ کبھی اپنے کچھوے ٹوبی کو دیکھ ہی لے گا۔ ٹوبی ایک سال پہلے گھر کا دروازہ کھلا رہ جانے کے بعد گھر سے نکل گیا تھا۔ کافی دور جانے کے بعد ایک ڈرائیور اسے اٹھا کر لے گیا اور 6 ماہ بعد میں جانوروں کے ایک سنٹر میں جمع کرا دیا۔

جانوروں کے سنٹر سے اسے ایک جوڑے مارگریٹ اور کینٹ نے لے لیا جو وینڈی کے گھر سے 22 میل دور رہتے تھے۔

(جاری ہے)

کچھوے پر سٹوکس کا نام اور فون نمبر لکھا ہوا تھا مگر نمبر مٹ گیا اور نام رہ گیا۔ مارگریٹ نے علاقے کے تمام سٹوکس کے بارے میں معلومات لی اور آخر کار اس کے مالک کو ڈھونڈ ہی لیا۔ وینڈی کو جب فون آیا تو وہ فوراً ہی ٹوبی کو واپس لانے چل پڑا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے کئی ہفتوں تک ٹوبی کو علاقے کے کھیتوں میں ڈھونڈا۔ علاقے کے تمام لوگ ٹوبی کو اس کے کچھوے کے طور پر جانتے ہیں مگر وہ پھر بھی نہ ملا۔ آخر کار 11 ماہ بعد وہ کچھوا ویسٹ ہیوگم میں وینڈی کے گھر آہی گیا۔ ٹوبی 1980 سے وینڈی کے ساتھ ہے۔ وینڈی کی مرحوم آنٹی نے ٹوبی کو تحفے میں وینڈی کو دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu