یہ والا تاج محل کس نے بنایا،لندن کے باسی پریشان

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 اپریل 2015 22:48

یہ والا تاج محل کس نے بنایا،لندن کے باسی  پریشان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اپریل۔2015ء)لندن کے شہر ی ڈبل روٹی کے ٹوسٹ سے بنا ہوا تاج محل کا ایک ماڈل دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ یہ ماڈل گلی کے کونے پر پڑا ہوا ملا ہے۔ اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ماڈل کس نےبنایا ہے۔ ٹام میکنزی نے اس گلی میں مٹر گشت کے دوران اسے کونے میں پڑا ہوا پا یا۔

(جاری ہے)

31 سالہ ٹام کا کہنا ہے کہ اس نے ڈبل روٹی سے بنے اس ماڈل کو پیکہام میں کوئنز روڈ کے آخر میں دیکھا۔

ٹام کا کہنا تھا کہ یہ ایسی چیز ہے جس کے پاس سے گذرتے ہوئے آپ سوچتے ہو کہ ایسی چیز روز روز دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ٹام قریبی گلی میں ہی رہتا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اسے کسی نے آرٹ کے نمونے کے طور پر نہیں بلکہ گھریلو پارٹی کے لیے اسے بنایا ہوگا، مگر کس نے؟ یہ کسی کو معلوم نہیں اور یہی اس واقعے کا پرسرار اور دلچسپ پہلو ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu