ایسی ریسپشنٹ جو ہزاروں گاہکوں سے ڈیل کرنے کے بعد بھی نہیں تھکتی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 21 اپریل 2015 12:35

ایسی ریسپشنٹ جو ہزاروں گاہکوں سے ڈیل کرنے کے بعد بھی نہیں تھکتی

جاپان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2015ء) وہ مسکرا نے کے ساتھ ساتھ گانے بھی گا سکتی ہے۔ وہ ایسی ربوٹ ریسیپشنٹ ہے جو کبھی نہیں تھکتی۔ اس ربوٹ نے ٹوکیو کی ایک دوکان میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ گاہک کے دوکان میں گھستے ہی وہ جاپانی زبان میں بولتی ہے کہ میرا نام چیہیرا ایکو ہے، آپ کیسے ہیں؟ چیہیرا جاپان کے سب سے پرانے چین سٹور میں کام کرتی ہے۔

چیہیرا ایکو بالکل جاپانی عورتوں کا سا نام ہے جو اس ربوٹ کو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیہیرا ایکو بہت سے سوالات کے جواب نہیں دے سکتی مگر خود میں پہلے سے ریکارڈ کیے جوابات بڑی روانی سے بولتی ہے۔ بالکل کسی خاتون کی طرح بنائے گئے اس ربوٹ کو توشیبا نے بنایا ہے، جسے جاپان میں پچھلے سال متعارف کرایا گیا تھا۔ توشیبا کا کہنا ہے کہ وہ بتدریج ایسا ربوٹ بنائیں گے جو بالکل انسانوں کی طرح کام کرے۔

چیہیرا ایکو آنے والی جمعرات تک سٹور میں گاہکوں کو خوش آمدید کہے گی اس کے بعد چھٹیوں کے دوران پروموشن تقریب میں شریک ہو گی۔ چیہیراایکو کوئی پہلی ربوٹ نہیں جو کسٹمر کیئر میں کام کر رہی ہے۔ اس سے پہلے بہت سے ربوٹ یہ کام کر رہے ہیں۔ چیہیرا کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ انسانی حرکات و سکنات سے مشابہت رکھتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu