نیویارک ، منفرد ہیرا دو کروڑ اکیس لاکھ ڈالر میں فروخت

جمعرات 23 اپریل 2015 22:51

نیویارک ، منفرد ہیرا دو کروڑ اکیس لاکھ ڈالر میں فروخت

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) نیویارک میں نیلام گھر سوتھیرز نے ایک منفرد ہیرا دو کروڑ اکیس لاکھ ڈالر میں فروخت کیا ہے ہیرا روایتی شکل کی بجائے زمرد کی طرح چوکور ہے اور اس میں بال برابر بھی کوئی نقص نہیں ہے یہ ہیرا جنوبی افرقہ میں ڈی بیرئز کمپنی کی کانوں سے نکالا گیا ہے اور اس کی تراش خراش میں ایک سال سے زائد کا وقت لگا ہے گزشتہ پچیس برسوں کے دوران اس طرح کے سو کیرٹ سے زائد وزن والے صرف چھ ہیرے نیلام ہوئے زیورات کی نیلامی شروع ہونے کے تین ہی منٹ بعد یہ منفرد ہیرا فروخت ہوگیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu