مرغی کا سب سے چھوٹا انڈا۔ ورلڈ ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 اپریل 2015 21:32

مرغی کا سب سے چھوٹا انڈا۔ ورلڈ ریکارڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اپریل۔2015ء)اس انڈے میں زردی نہیں ہے۔ سکول جانے والی 12 سالہ شاننون ہیس کی پالتو مرغی نے جو انڈا دیا ہے اسے دنیا کا سب سے چھوٹا مرغی کا انڈا سمجھا جارہا ہے۔اس انڈے کا سائز 5 پینی کے سکے سے بھی چھوٹا ہے۔شاننون نے جو انٹرنیٹ پر ریسرچ کی اس کے مطابق اب تک کا سب سے چھوٹا انڈا 1.8 سینٹی میٹر کا ہے جو اسی کا ہے۔

شاننون نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے میری مرغی کا انڈا سب سے چھوٹا ہے۔ اسے کوئی بھی ناشتے میں لینا پسند نہیں کرے گا۔ شاننون نے اپنے گھر واقع کیپل ایوا، کامرتھنشائر میں 7 مرغیاں پالی ہوئی ہے۔ شاننوں کو اب یہ نہیں معلوم کہ یہ چھوٹا انڈا کس مرغی نے دیا ہے۔ شاننون کی 58سالہ دادی پامیلا کا کہنا ہے کہ جب شاننون کو یہ انڈا ملتا وہ اچھلنے لگی ، ڈر تھا کہ انڈا گر نہ جائے۔

(جاری ہے)

وہ سب لوگ بہت حیران ہوئے۔ انہوں نے آج تک اتنا چھوٹا انڈا نہ دیکھا تھا۔ چھوٹے انڈے کے لیے ابھی تک کوئی باقاعدہ ورلڈ ریکارڈ نہیں تاہم چھوٹے سےچھوٹا جو انڈا پہلے ملا تھا وہ شاننون کے انڈے سے بڑا ہے۔ 2011 میں ایک امریکی کسان نے دعویٰ کیا کہ اس کی مرغی نے دنیا کا سب سے چھوٹا انڈا دیا ہے جس کا سائز 2.1 سنٹی میٹر ہے۔2014 میں یہ ریکارڈ مفن نام کی مرغی نے توڑا جس نے ایک ملی میٹر کم سائز کا انڈا اور اب شاننون کی مرغی کا انڈا 1.8 سنٹی میٹر کا ہے۔ شاننون کا کہنا ہے کہ وہ اس انڈے کا چھوٹا سا آملیٹ بنا کر کھائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu