بنا مقابلے کے باڈی بلڈنگ پوز

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 اپریل 2015 21:15

بنا مقابلے کے باڈی بلڈنگ پوز

فلاڈلفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)کوئی میچ خاص کر کرکٹ یا فٹ بال کا دیکھیں تو جب بھی کیمرہ تماشائیوں پر آتا ہے ، تماشائی کیمرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہیں مگر فلاڈلفیا میں سول امریکن فٹ بال گیم کے دوران جیسے ہی کیمرہ ایک باڈی بلڈر شخص کے اوپر گیا اس نے اپنے ”ڈولے“ دکھانے شروع کر دئیے۔اس آدمی کے ڈولوں نے لوگوں کو زیادہ متاثر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

حتی کے اس کے پیچھے کھڑی عورت کو بھی نہیں۔ اس شخص کے پیچھے کھڑی عورت نے کیمرے کو خود پر ٹکے دیکھا تو اس نے فوراً ہی باڈی بلڈنگ کے پوز دکھانے شروع کر دئیے۔اس باڈی بلڈنگ نے کمنٹیٹر کی بھی چیخیں نکلوا دی اور وہ اوہ مائی گاڈ کرتا رہا۔ کچھ دیر پرفارمنس دینے کے بعد عورت ہنستے ہوئے بیٹھ گئی۔ یوٹیوب پر اس کی ویڈیو کو اب تک کئی لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu