ویٹریس پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 28 اپریل 2015 11:53

ویٹریس پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل2015ء)مگر پر پوسٹ ہونے والی ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ گاہک نے 9.53 ڈالر کے بل پر 200 ڈالر کی ٹپ دی۔ بل کے پیچھے لکھے ہوئے نوٹ کو پڑھ کر ویٹریس پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

(جاری ہے)

بل کے پیچھے لکھا تھا، برانڈی تمہاری سروس کا شکریہ، میں نے کئی بار سنا ہے کہ تم اپنے بیٹے کے بارے میں باتیں کرتی رہتی ہو۔اس رقم سے جا کر اپنے بیٹے سے مل آؤ۔ برانڈی کو منیجر نے جاکر یہ نوٹ دکھایا تو وہ کچن میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔برانڈی نے کہا کہ ابھی دنیا میں اچھے لوگ موجود ہیں۔معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کس جگہ پیش آیا مگرایسے اچھے گاہک کو تمام ریسٹورنٹ والے پسند کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu