اتنی غلیظ حرکت ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 21 مئی 2015 20:31

اتنی غلیظ حرکت ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مئی۔2015ء)چینی میڈیا سے آئی ایک رپورٹ کے مطابق وہاں ایک ایسا غلیظ شخص پایا گیا ہے جو خواتین کے ٹوائلٹ میں جا کر انسانی گند کھاتا ہے۔ویڈیو رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والا شخص خواتین کے ٹوائلٹ سے باہر اپنے ہاتھ چاٹتا ہوا آ رہا ہے۔چینی نیوز سورس Shanghaiist.com کے مطابق وہ شخص یہ حرکت گزشتہ 8 سال سے کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنے والی عورتیں کئی دفعہ اسے ٹوائلٹ کے گرد آوارہ گھومتا دیکھ کر حکومت کو اس کی شکایت بھی کر چکی ہے۔شاپنگ مال میں قائم یہ پبلک ٹوائلٹ بند کر د ی گئی ہیں۔ خواتین کا مطالبہ ہے کہ پہلے اس شخص کو پکڑ کر اس کا علاج کیا جائے۔ ایک ڈاکٹر کے مطابق اس شخص کو کوئی نفسیاتی مسئلہ ہو سکتا ہے، جو اس کے طرح کے برتاؤ کا باعث بن رہا ہو۔ اس شخص نے بتایا کہ وہ بھوک کی وجہ سے یہ غلیظ حرکت کرتا ہے، ایسا کر کے اسے سکون ملتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu