ماں کا 6ماہ کے بچے کو رکھنے سے انکار، حکومتوں کے مابین رابطے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 22 مئی 2015 19:41

ماں کا 6ماہ کے بچے کو رکھنے سے انکار، حکومتوں کے مابین رابطے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی۔2015ء)برطانوی سوشل ورکرز ایک 6 ماہ کے بچے کو سلوواکیہ پہنچا کر آئے ہیں۔ بچے کی سلووکین ماں نے برطانیہ میں سیٹل ہو کر بچے کو رکھنے سے انکار دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک 6 ماہ کے بچے کی ماں، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے برطانوی سوشل سروس کو بتایا کہ وہ اس بچے کو نہیں رکھنا چاہتی ، بچے کے باپ کا نام ماں کو بھی نہیں پتہ تھا، بس اتنا پتہ تھا کہ وہ سلوواکیہ سے ہے۔

بچے کا پاسپورٹ بھی سلوواکیہ کا بنا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی سوشل سروس نے سلوواک سنٹر فار انٹرنیشنل لیگل پروٹیکشن آف چلڈرن اینڈ یوتھ سے رابطہ کیا، جو غیر ممالک میں سلوواکیہ کے بچوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا ادارہ ہے۔بچے کا پاسپورٹ چونکہ سلوواکیہ کا تھا اس لیے سنٹر کے انچارج نے کہا کہ ان کے پاس سوائے بچے کو رکھنے کے کوئی چارہ نہیں ہے۔ برطانوی سوشل ورکر اس بچے بنجمن کے ساتھ جہاز میں سلوواکیہ آئی اور ائیر پورٹ پر اس بچے کو سلوواکیہ حکام کے حوالے کیا۔ سلوواکیہ میں بنجمن کو ایک خاندان نے اس وقت تک اپنے پاس رکھنے کی حامی بھری ہے جب تک کوئی اسے گود نہیں لےلیتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu