چھوٹی بچی نے دنیا کی طاقتور شخصیت اورجدید ترین فوج کے سربراہ کو بے بس کردیا

اتوار 24 مئی 2015 20:52

چھوٹی بچی نے دنیا کی طاقتور شخصیت اورجدید ترین فوج کے سربراہ کو بے بس کردیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) دنیا کی طاقتور شخصیت اور سب سے جدید ترین فوج کے سربراہ امریکی صدر براک اوباماچھوٹی سی بچی کے سامنے بے بس ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہے جس میں ان کے سامنے ایک چھوٹی سی بچی شدید غصے میں رو رہی تھی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلاڈیا موزر نامی بچی غصے میں زمین پر لیٹ کر قالین کو پیٹ رہی ہے۔

بچی کے اس عمل پر براک اوباما کو بے بسی کے عالم میں ہاتھ اٹھا کر اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کلاڈیا موزر اپنی ماں امریکی صحافیہ اور مصنف لورا موزر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اوباما خاندان کی مہمان تھیں۔ لورا نے یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی جس میں کلاڈیا کو غصے کے عالم میں قالین پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کی والدہ، بہن اور براک اور میشل اوباما اس منظر کو بے بسی کے عالم میں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لورا موزر نے ٹویٹر کو بتایا کہ یہ موقع اس گھں ٹے میں پیش آنیوالے ایسے دس واقعات میں سے صرف ایک نمونہ ہے۔امریکی صدر اوباما کے لئے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ انہیں بچوں کی ضد کا سامنا کرنا پڑا ہو۔اس سے پہلے بھی ماہ ستمبر کے دوران ایک امریکی سیکرٹ سروس کے ایجنٹ کے بیٹے کی تصویر جاری کی گئی تھی جس میں وہ امریکی صدارتی دفتر اوول آفس کے ایک صوفے پر منہ کے بل گرا پڑا ہے۔ بچے کے مطابق وہ یہاں پر بور ہورہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu