اسے کہتے ہیں چوری اور سینہ زوری

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 مئی 2015 19:17

اسے کہتے ہیں چوری اور سینہ زوری

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2015ء)اکیسویں صدی میں پریشان کن چیزوں سے نپٹنے کا پرامن طریقہ جارحانہ نوٹ لکھنا بھی ہے۔ ایک شخص کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تو اس نے اس جگہ جہاں موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی یہ نوٹ لگا یا کہ اُس کے نام جس نے میری موٹر سائیکل چرائی ہے، اگر تم میں ذرا سی بھی اخلاقیات ہے تو میری سائیکل کو نئے تالے کے ساتھ واپس کرو گے، اور اپنی زندگی میں پسندیدہ چیزوں کا دوبارہ جائزہ لوگے۔

(جاری ہے)

اگلے دن ہی اسے اپنے نوٹ کے نیچے چور کی طرف سے لکھا ہوا نوٹ ملا۔ اس میں لکھا تھا کہ اوئے للو محتاج افراد کے پول کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرنا غیر قانونی ہے۔ اپنی موٹر سائیکل کو شہر میں تلاش کرو، انہوں نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہونگے، تاکہ تم آئندہ کسی وہیل چیئر گاڑی کا راستہ نہ روک سکو۔ کیا بات ہے چور صاحب کی، مگر موٹر سائیکل کے مالک کو للو ٹھیک ہی لکھا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu