100 ملین ڈالر ہرجانہ، کتے کے کاٹنے پر

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 مئی 2015 19:02

100 ملین ڈالر ہرجانہ،  کتے کے کاٹنے پر

ڈیٹرائیٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی۔2015ء) ایک جج نے سول مقدمےمیں فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایسے شخص کو سو ملین ڈالر کے ہرجانے سے نوازا ہے جس کا بایاں بازو اور بائیں ٹانگ کتوں نے حملہ کر کے ضائع کر دی۔یہ حادثہ ڈیٹرائٹ میں ایک گھر کے باہر ہوا۔ 50 سالہ کانسٹنٹائن پچھلے سال اکتوبر میں ڈیرک فیلٹن کے گھر پر اس کے کتوں کو کھانا کھلا رہا تھا کہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نےایک کتے کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ دوسرے گیارہ کتوں کو بعد میں آسان موت مارا ۔ کتوں اور گھر کے مالکان ڈیرک اور اس کی ماں الزبتھ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ خطرناک قسم کے کتوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ فیلٹن کے وکیل کے ایک اور دلچسپ بات بتائی کہ جن کتوں کو پولیس نے مارا ہے وہ کتے وہ نہیں تھے جنہوں نے حملہ کیا۔ زخمی ہونے والے کانسٹنٹائن کا نفسیاتی اور طبی علاج چل رہا ہے، اس کی بائیس سرجریاں بھی ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu