بھارت میں خواجہ سرا کالج کا پرنسپل بن گیا

جمعرات 28 مئی 2015 00:15

بھارت میں خواجہ سرا کالج کا پرنسپل بن گیا

کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2015ء) بھارت میں ایک خواجہ سرا اپنی تعلیمی صلاحتوں کی بدولت کالج کا پرنسپل بن گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کا کرش نگرخواتین کالج 9 جون کی صبح یہ منفرد نظارہ دیکھے گا جب اس کے پرنسپل کی سیٹ پر کوئی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا براجمان ہوگا اور مانابی بندوپادھے پہلا خواجہ سرا ہوگا جسے یہ اعزاز حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

مانابی نے کرش خواتین کالج کا دورہ کیا اور وہاں کے پروفیسرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر اس کا کہنا تھا کہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل اسے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملاقات کی خواہش تھی جو اچھی طرح پوری ہوگئی۔خواجہ سرا کے پرنسپل بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ کالج سروس کمیشن کا ہے اور وہ اس سے مطمئن ہیں جب کہ ٹیکنیکل تعلیم کے وزیراور چیرمین کالجز گورننگ باڈی کا کہنا تھا کہ انہیں کالج کے لیے ایک مضبوط شخصیت کی ضرورت تھی اور مانابی میں یہ صلاحیت موجود ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu