اڑنے والی کشتی، ہیلی کاپٹر، جیٹ جہاز مگر یہ اصل میں ہے کیا؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 28 مئی 2015 12:53

اڑنے والی کشتی، ہیلی کاپٹر، جیٹ جہاز مگر یہ اصل میں ہے کیا؟

روس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی2015ء)ایک روسی ڈیزائنر نے ایسی کشتی ڈیزائن کی ہے جو ہیلی کاپٹر اور جیٹ جہاز کی طرح اڑ سکے گی۔ ابھی اس کشتی کا صرف ڈیزائن ہی بنا ہے۔اس کے ڈیزائنر کو امید ہے کہ یہ کشتی 2050 میں بن جائے گی۔ روسی ڈیزائنر ویسلی کینیوکن نے اسے موناکو2050 کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نام دینے کی وجہ یہی ہے کہ ڈیزائنر کے خیال کے مطابق یہ کشتی،جہاز اور ہیلی کاپٹر 2050 میں ہی حقیقت کا روپ دھار سکے گا۔اس کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ ڈرون ٹیکنالوجی اور ہیلی کاپٹر ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے تو یہ کشتی جلد بھی تیار ہو سکتی ہے۔ اڑتے ہوئے یہ کشتی ہیلی کاپٹر کی طرح اوپر اٹھے گی پھر بلندی پر جا کر اپنے جیٹ انجن کو استعمال کرے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu