ایک چہرے پر دوسرا چہرا کیسے سجایا گیا؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 29 مئی 2015 12:16

ایک چہرے پر دوسرا چہرا کیسے سجایا گیا؟

آسٹریلیا 39 سالہ رچرڈ نوریس نے 1997 میں حادثاتی طور پر اپنی گن سے اپنے چہرے پر گولی مار لی۔ بعد میں کئی سالوں تک اس کا چہرہ ٹھیک کرنے کےلیے 30 سے زیادہ آپریشن کیے گئے۔ 3 سال پہلے 21 سالہ نوجوان جوشوا ایورسانو ایک کار کے حادثے میں مارا گیا۔ یہ حادثہ رچرڈ کے لیے امید کی کرن بن گیا۔

(جاری ہے)

جوشوا کی فیملی نےجوشوا کا چہرہ رچرڈ کے چہرے پر لگانے کے لی عطیہ کر دیا۔ 150 ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم نے 36 گھنٹے طویل آپریشن کر کے رچرڈ کے چہرے پر جوشوا کا چہرہ لگا دیا۔ ڈاکٹروں نے جبڑے، رگیں، ہونٹ وغیرہ سب بدل دئیے۔ جوشوا کی بہن، ربیکا، ایک پروگرام 60 منٹ میں رچرڈ سے ملی تو حیران رہ گئی،ربیکا نے رچرڈ کے چہرے پر ہاتھ لگا کر کہا کہ یہ وہ چہرہ ہے جس میں نے پرورش کی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu