ایسا دفتر جہاں کام کرنا ہر کسی کی آرزو

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 29 مئی 2015 12:37

ایسا دفتر جہاں کام کرنا ہر کسی کی آرزو

مانچسٹر مانچسٹر میں ایک ایسا دفتر بھی ہے جہاں پر کام کرنے کے لیے وہاں کے لوگ ترستے ہیں۔یہ فرم اپنے ملازمین کو مفت ناشتہ ہی فراہم نہیں کرتی، بلکہ اس نے ملازمین کے لیے اوپن ایریا سینما، پول ٹیبل اور پرائیویٹ ساحل بنایا ہوا ہے۔سوموار سے جمعہ،9 سے5 کے دوران جب بھی ملازمین کا کام پر دل نہ لگے ان سہولیات سے فائدہ اٹھائے، یا انجوائے کرتے ہوئے کام کرے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے دفتری اور تفریحٰ انتظامات پر 27 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے ہیں۔رینٹل کارز ڈاٹ کام نے اپنے 38000 مربع فٹ کے دفتر کو جدید دور کی تفریح گاہ میں بدل دیا ہے۔ میٹنگ رومز گیم روم میں بدل گئے اور دفتر میں پارک اور سینمانے بھی ملازمین کے مزے کرادئیے۔رہی سہی کسر دفتر کی چھت پر پوری کر دی گئی،جسے ساحل بنانے کی کوشش کی گئی ہے، چھپ پر ساحل سمندر کی طرح جھونپڑیا ں ہیں۔ اس کے علاوہ چھت پر 90 فلیٹ سکرین ٹی وی بھی لگے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu