چور نے چرایا بھی تو کیا؟، چھوڑا تو کیا؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 29 مئی 2015 19:56

چور نے چرایا بھی تو  کیا؟، چھوڑا تو کیا؟

سیاٹل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مئی۔2015ء)سیاٹل میں ایک جوڑے کی گاڑی میں سے چور نے دو پرانی دھوپ کی عینکیں چرا لی مگراُن کے نیچے رکھا ہوا انعامی ٹکٹ چھوڑ گیا۔ اس ٹکٹ پر دس لاکھ ڈالر کا انعام نکلا تھا۔ اس جوڑے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ انہوں نے فروری میں 350 ملین جیک پاٹ نہ جیتنے پر اپنے ٹکٹ کا نمبر چیک کرنا ہی چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسری دفعہ انعام پانے کے بارے میں تو سوچا بھی نہ تھا۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ یہ ٹکٹ گذشتہ تین ماہ سے اُن کی گاڑی میں پڑا تھا۔ اچانک ہی انہوں نے نمبر چیک کر لیا تو پتہ چلا کہ ان کا ایک ملین ڈالر کا انعام نکلا ہے۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنے گھر کی تعمیر کریں گے، پیرس اور آئس لینڈ کی سیر کریں گے، ٹکٹ بیچنے والے سٹور کو بھی 10 ہزار ڈالر کمیشن ملے گا جبکہ چور پرانی عینکیں ہی استعمال کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu