40 سال بعد صدر اوبامہ نے وائٹ ہاؤس سے بڑی پابندی ہٹا لی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 2 جولائی 2015 12:44

40 سال بعد صدر اوبامہ نے وائٹ ہاؤس سے بڑی پابندی ہٹا لی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء) وائٹ ہاؤس میں بارک اوبامہ کو سلیفی لیتے کئی بار دیکھا گیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس کی سیر کرنے والوں پر اس بات کی سختی سے ممانعت تھی کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تصویر بنوا سکیں۔ آخر 40 سال بعد صدر اوبامہ نے وائٹ ہاؤس سے یہ پابندی سرکاری طور پر ہٹا لی ہے۔

(جاری ہے)

اب وائٹ ہاؤس میں سمارٹ فون اور ایسا کامپکٹ کیمرہ استعمال کیا جا سکتا ہےجس کا لینز 3 انچ سے لمبا نہ ہو۔

یعنی عوام اپنے سمارٹ فون سے کھل کر سیلفی لیں۔ اگرچہ قواعد میں بہت نرمی کر دی گئی ہے مگر پھر بھی بہت سی اشیاء اب بھی وائٹ ہاؤس میں نہیں لے جائی جا سکتی۔ان اشیاء میں سیلفی سٹک، ٹیبلٹ، گو پرو کی طرح کا کیمرہ یا کوئی بھی ایسا کیمرہ جس کا لینز الگ کیا جا سکے۔ ایس ایم ایس ، فون کالز اور لائیو سٹریمنگ عوام کے لیے اب بھی وائٹ ہاؤس میں ممنوع ہے۔ اس خبر کا حوالہ

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu