ایک تصویر نے گوگل کو مشکل میں‌ ڈال دیا۔۔۔ گوگل کو معافی مانگی پڑ گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:59

ایک تصویر نے گوگل کو مشکل میں‌ ڈال دیا۔۔۔ گوگل کو معافی مانگی پڑ گئی

نیویارک ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے تصاویر کی نئی ایپلیکیشن میں سیاہ فام جوڑے کی تصویر کو ”گوریلے“کا لیبل لگانے پر معافی مانگی لی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک کی ایک سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی میں کام کرنے والے شخص ایلسن نے یہ غلطی گوگل کے نوٹس میں لائی جس میں جوڑے کی تصویر کو ”گوریلے“ لیبل کیا گیا تھا ان میں سے ایک وہ خود تھے۔

(جاری ہے)

اس غلطی کی نشاندہی ہونے پر سوشل میڈیا پر گوگل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔گوگل کے ایگزیکٹو نے اس غلطی پر کہا یہ بالکل اچھا نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں اس غلطی کا خاتمہ سرِفہرست ہے تاکہ یہ آئندہ کبھی نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ گوگل نے پہلے ہی ایسے قدم اٹھائے ہیں تاکہ ایک غلطی دہرائی نہ جا سکے۔گوگل کی ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں بے حد افسوس ہے کہ ایسا ہوا۔ ہم فوری طور پر ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu