35 سالہ شخص کی 6 سالہ بچی سے شادی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 جولائی 2015 11:53

35 سالہ شخص کی 6 سالہ بچی سے شادی

راجھستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی2015ء)35 سالہ کونسلر کی 6 سالہ بچی سے شادی کی تصویریں انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہو رہی ہیں۔ 35 سالہ رتن لال جٹ راجھستان کی گنگرار ویلیج کونسل کا منتخب ممبر ہے۔23 جون کو رتن لال جٹ نے گاؤں کے مندر میں شادی کی خفیہ تقریب رچائی اور 5 گواہوں کے سامنے 6 سالہ لڑکی سے شادی کر لی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شادی رشتے کرانے والی مقامی عورت جامنی بائی نے کرائی ہے، جو پیسے لے کر اس طرح کی شادی کرانے کے لیے بدنام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رتن لال کے بیان کے مطابق اس نے یہ شادی ناتا پراتھا رسم کے تحت کی ہے۔ اس قدیم مقامی رسم میں شادی شدہ مرد کسی شادی شدہ عورت سے پیسے دے کر تعلقات قائم کر سکتا ہے۔ اس کے بعد وہ دونوں شادی کر لیتے ہیں۔اب رتن لال غیر شادی شدہ تھا تو اس نے رسم نبھانے کے لیے 6 سالہ لڑکی سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

رتن لال نے لڑکی کے گھر والوں کو رقم بھی دی تھی، جس کے بعد اس نے اپنے سے 29 سالہ بڑے شخص سے شادی کر لی۔

اب وہ لڑکی واپس اپنے گھر میں رہ سکتی ہے۔ پولیس نے رتن لال جٹ کو سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی تصاویر دیکھ کر تلاش کیا اور اسے 2006 کے بچوں سے شادی نہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس شادی کرانے والی جامنی بائی اور پانچوں گواہوں کی تلاش میں بھی ہے جنہوں نے یہ شادی کرائی۔

Browse Latest Weird News in Urdu