ترکی ،46 سالہ شخص نے خود کو زندہ ثابت کرنے کیلئے دس سال گزار دیئے

پیر 6 جولائی 2015 18:16

ترکی ،46 سالہ شخص نے خود کو زندہ ثابت کرنے کیلئے دس سال گزار دیئے

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ترکی کے ایک چھیالیس سالہ شخص نے اپنے آپ کو زندہ ثابت کرنے کیلئے دس سال گزار دیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سانن نامی شخص ترکی کے جنوبی صوبے میں رہتا ہے اور 2003ء میں مرگی کی اطلاعات کے بعد انہیں ریٹائرڈ کردیا گیا تھا اس سابق ملازم کو پتہ چلا کہ ترکی کی سوشل سکیورٹی فنڈ نے انہیں 2004ء میں مردہ قرار دیدید تھا کیونکہ انہوں نے معذوری کی پنشن نکالنے کی کوشش کی تھی ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص نے کہا ہے کہ سوشل فنڈ سے مجھے بتایا گیا کہ میں مرچکا ہوں لیکن میں بالکل زندہ تھا اور اپنی بیماری کی وجہ سے کام نہیں کرسکا تھا اگرچہ دس سالہ قانونی جدوجہد کے بعد مذکورہ شخص حکام کو اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے میں کامیاب ہوگیا تاہم ابھی تک اپنے بقایا جات کے حصول کیلئے تگ ودو کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu