75 سال کا ساتھ، میاں بیوی ایک دن کی جدائی نہ سہہ سکے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 7 جولائی 2015 20:00

75 سال کا ساتھ، میاں بیوی ایک دن کی جدائی نہ سہہ سکے

سان ڈیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جولائی۔2015ء)جینٹ اور الیگزینڈر1919 میں پہلی بار اس وقت ملے جب دونوں کی عمر 8 سال تھی۔جینٹ اور الیگزینڈر ٹوکزکو نے 1940 میں شادی کر لی۔ انہوں نے اپنے بچوں کو بتایا کہ وہ ایک ہی دن، ایک دوسرے کی بانہوں میں مرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے ماہ سان ڈیاگو میں شادی کی 75 ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے ہی اُن کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق 95 سالہ الیگزینڈر کی صحت کولہا ٹوٹنے کے بعد بگڑنا شروع ہو گئی۔ اُن کی بیٹی کےمطابق جب الیگزینڈر مرگیا تو جینٹ نے کہا میرا انتظار کرنا، میں بھی جلد وہاں ہوں گی۔ اُن کے خاندان والوں نے انہیں کچھ گھنٹے کےلیے تنہاءچھوڑ دیا۔ جب بعد میں دیکھا تو جینٹ بھی مرچکی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu