25 سال پہلے گم ہونے والی ویٹریس اپنی کار میں ہی ملی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 28 جولائی 2015 11:39

25 سال پہلے گم ہونے والی ویٹریس اپنی کار میں ہی ملی

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی2015ء)پولیس کو 25 سال پہلے پارٹی سے گھر جاتے ہوئے رستے میں گم ہونے والی ویٹریس کی لاش مل گئی ہے۔ریٹا سو زول اپنے بوائے فرینڈ کی سپورٹس کار میں ہی موجود تھی۔ کار اور ویٹریس کی لاش دونوں فلوریڈا میں واقع کیپ کورل کی ایک جھیل میں ملی۔ پولیس کو پچھلے ہفتے گم ہونے والی ایک عورت چیلسی گرین کی تلاش تھی مگر انہیں 25 سال پہلے گم ہونے والی ریٹا مل گئی۔

ریٹا جب گم ہوئی تھی تو اس کی عمر 36 سال تھی ، اسے آخری بار اس بار میں شراب پیتے دیکھا گیا ، جہاں وہ کام کرتی تھی۔ ریٹا اپنے دوست کی 1975 ماڈل کی ڈاٹسن کار لے کر گئی تھی مگر پھر غائب ہوگئی۔ علاقے کے ایک رہائشی سکاٹ ڈنلیپ نے پانی پر تیل کی چمک دیکھی تو اسے لگا کہ پانی میں کوئی گاڑی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ایک بڑے مقناطیس کو رسی سے باندھ کر پانی میں پھینکا، اس کی مدد سے کار کے مقام کا تعین کیا۔

اس کے بعد اس کا ایک دوست غوطہ لگا کر نیچے گیا تو انہیں پانی کی تہہ میں ایک کار ملی۔ ریٹا کے دوست لینٹ پھول ڈونکین، جو کار کا مالک بھی تھا، نے اخبار کو بتایا کہ ریٹا جاتے ہوئے کچھ نہیں لے گئی تھی، اسی لیے اُس نے پریشانی میں پولیس کو فون بھی کیا تھا۔اُس نے بتایا کہ ریٹا بہت اچھی حس مزاح رکھتی تھی۔ بہت اچھی شخصیت کی مالک تھی۔میں اسے کبھی بھول نہیں سکا۔ زندگی اپنی رفتار سے چلتی رہی مگر وہ بھی اکثر یاد آ جاتی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu